بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كيتھوليك كليسا، روحانيت انسٹی ٹيوٹ اور اسلامی تنظيموں كے مشتركہ اتحاد كے زير اہتمام قرآن مجيد سے آشنائی كے لیے خصوسی كلاسز كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ ان كلاسز كا مقصد امريكی رياست اوريگون میں مسلمانوں اور عيسائيوں كو ايك دوسرے كے قريب كرنا اور ان كے درميان دوستانہ تعلقات كا فروغ ہے۔
اوريگون لائيو ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد سے آشنائی كے لیے منعقد كی جانے والی یہ كلاسز دو ماہ تك جاری رہیں گی اور پورٹ لينڈ میں واقع كليسا سينٹ پیٹر اينڈ ايبسكو پاؤل میں منعقد ہونگی۔
724711