بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق انسانيت اور مذہب كی اہميت كا جائزہ لينے كے لیے ہندوستان كے بين الاقوامی ادارہ برائے مكالمہ اديان اور عالمی انجمن اسلام كے زير اہتمام ايك كانفرنس كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان رواداری كو فروغ دينا ہے تاكہ سب لوگ مل كر انسان دوست كاموں میں شريك ہوسكیں۔
كانفرنس كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے ترجمان نے بتايا ہے كہ اس كانفرنس میں شركت كے لیے يورپ، افريقہ اور مشرق وسطی كے پچاس سے زائد ممالك كی مختلف تنظيموں اور شخصيات كو دعوت دی جاچكی ہے اور ۲۰۰ سے زائد شخصيات نے كانفرنس میں شركت كے لیے اپنی آمادگی كا اطہار كيا ہے۔
ياد رہے كہ اس سے قبل مكالمہ اديان كے عالمی اجلاس میڈرڈ اور جنيوا میں منعقد ہوچكے ہیں
724526