سيد الشہداء امام حسين (ع) كے چہلم پر آنے والے زائرين كی سيكيورٹی كی جانب خصوصی توجہ دينے كی ضرورت ہے، امام جمعہ كاظمين

IQNA

14:52 - January 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2061483

سيد الشہداء امام حسين (ع) كے چہلم پر آنے والے زائرين كی سيكيورٹی كی جانب خصوصی توجہ دينے كی ضرورت ہے، امام جمعہ كاظمين

بين الاقوامی گروپ: كاظمين كے امام جمعہ شيخ جلال الدين صغير نے كہا ہے كہ امام حسين (ع) كی زيارت كے لیے پيدل جانے والے زائرين كے لیے سہوليات اور سيكيورٹی كی جانب خصوصی توجہ دينے كی ضرورت ہے۔

بين الاقوامی قراانی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كاطمين كے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمين شيخ جلال الدين صغير نے كربلا كی جانب پيدل سفر كرنے والوں لاكھوں عاشقان امام حسين كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ جنوبی عراق كے عوام نے بھی اپنے ديگر ہم وطنوں كی طرح كربلا روانہ ہونا شروع كرديا ہے۔
خبررساں ايجنسی براثا كی رپورٹ كے مطابق انہوں نے اپنے خطاب كے دوران كہا كہ ہر سال لاكھوں عزاداران امام حسين چہلم امام حسين علیہ السلام سے كئی ہفتے قبل ہی كربلا كی جانب روانہ ہوجاتے ہیں اور عوام كے امام حسين سے اس عشق كو ديكھ كر دنيا حيران ہے اور یہی تعجب و حيرانی انہیں واقعہ كربلا كے بارے میں مطالعے كی دعوت ديتی ہے اور لوگ حقائق سے آشنا ہوكر امام حسين كے چاہنے والوں كی صف میں شامل ہوجاتے ہیں۔
726328
نظرات بینندگان
captcha