آئيسسكو كی جانب سے مشہد میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں كی مالی معاونت

IQNA

14:51 - January 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2061490

آئيسسكو كی جانب سے مشہد میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں كی مالی معاونت

بين الاقوامی گروپ: اسلامك ايجوكيشنل، سائنٹيفك اينڈ كلچرل آرگنائزيشن نے مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں كے لیے مالی معاونت كا اعلان كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامك ايجوكيشنل، سائنٹيفك اينڈ كلچرل آرگنائزيشن (آئيسسكو) نے مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے لیے مالی معاونت كا اعلان كيا ہے۔
مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں آئيسسكو كے مقامی سربراہ عباس صدری مہمان خصوصی كی حيثيت سے شركت كریں گے۔
ياد رہے كہ مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلے محكمہ جہاد دانشگاہی كے شعبہ قرآن كے زير اہتمام ۹ جنوری سے ۱۲ جنوری تك مشہد مقدس میں منعقد ہونگے اور اس میں ۴۰ سے زائد ممالك كے نمائندے شريك ہونگے۔
726102
نظرات بینندگان
captcha