نور كمپيوٹر ريسرچ سنٹر آف اسلامك سائنسز اسلامی سوفٹ ويئر كا سب سے بڑا مركز ہے، غير ملكی طلباء

IQNA

16:44 - January 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2062248

نور كمپيوٹر ريسرچ سنٹر آف اسلامك سائنسز اسلامی سوفٹ ويئر كا سب سے بڑا مركز ہے، غير ملكی طلباء

بين الاقوامی گروپ: جامعۃ المصطفی العالمیہ كے طلباء نے نور كمپيوٹر ريسرچ سنٹر آف اسلامك سائنسز كے مركزی دفتر كے دورے كے موقعہ پر اسے دنيائے اسلام كا سب سے بڑا اسلامی سوفٹ ويئر مركز قرار ديا۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ كے طلباء نے نور سنٹر كے دورے كے موقعہ پر كہا كہ یہ عظيم مركز رہبر انقلاب كی فراست كا مظہر ہے جنہوں نے كئی سال قبل ہی اس قسم كے مركز كی ضرورت كو محسوس كرتے ہوئے اس كی بنياد ركھنے كا حكم ديا۔
پاكستان سے آئے ہوئے جامعۃ المصطفی العالمیہ كے فارغ التحصيل طالب علم حجۃ الاسلام و المسلمين سيد سالم رضوی نے كہا كہ نور اسلامی سنٹر نے اسلامی سوفٹ ويئر كی تحريك چلا كر دنيا بھر كے اسلامی مراكز كو یہ حوصلہ عطا كيا كہ وہ اسلام دشمن عناصر كے خلاف عصر حاضر كے جديد ہتھياروں سے مسلح ہوں اور قيام كریں۔
726617
نظرات بینندگان
captcha