بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ كے طلباء نے نور سنٹر كے دورے كے موقعہ پر كہا كہ یہ عظيم مركز رہبر انقلاب كی فراست كا مظہر ہے جنہوں نے كئی سال قبل ہی اس قسم كے مركز كی ضرورت كو محسوس كرتے ہوئے اس كی بنياد ركھنے كا حكم ديا۔
پاكستان سے آئے ہوئے جامعۃ المصطفی العالمیہ كے فارغ التحصيل طالب علم حجۃ الاسلام و المسلمين سيد سالم رضوی نے كہا كہ نور اسلامی سنٹر نے اسلامی سوفٹ ويئر كی تحريك چلا كر دنيا بھر كے اسلامی مراكز كو یہ حوصلہ عطا كيا كہ وہ اسلام دشمن عناصر كے خلاف عصر حاضر كے جديد ہتھياروں سے مسلح ہوں اور قيام كریں۔
726617