مشہد مقدس میں مسلمانوں كے لیے سرمایہ كاری كی راہ ہموار كی جائے، مسلمان سرمایہ كاروں كا مطالبہ

IQNA

مشہد مقدس میں مسلمانوں كے لیے سرمایہ كاری كی راہ ہموار كی جائے، مسلمان سرمایہ كاروں كا مطالبہ

16:43 - January 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2062253
بين الاقوامی گروپ: امام رضا (ع) كے حرم كی زيارت كے لیے آئے ہوئے غير ملكی زائرين نے صوبائی حكام اور حرم مطہر كے عہدے داروں سے مطالبہ كيا كہ مشہد مقدس میں غير ملكی مسلمان سرمایہ كاروں كے لیے سرمایہ كاری كرنے كے لیے راستہ ہموار كيا جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق "سرمایہ كاری كے مواقع اور مشہد مقدس" كے عنوان سے منعقد ہونے والی نمائشگاہ كے دورے پر غير ملكی سرمایہ كاروں نے حكومت سے مطالبہ كيا كہ مشہد مقدس میں غير ملكی سرمایہ كاری كے لیے راہ ہموار كی جائے۔
عرب ممالك سے آئے ہوئے بعض مندوبين نے كہا كہ لوگ اور سرمایہ كار افراد مشہد مقدس میں ہوٹلنگ كے ميدان میں سرمایہ كاری كرنے كے لیے تيار ہیں۔
انہوں نے بتايا كہ مشہد آنے والے افراد اكثر یہ مطالبہ كرتے رہے ہیں كہ اس ميدان میں سرمایہ لگانے كے لیے انہیں مصبوط بنياد فراہم كی جائے۔ اسی سلسلہ میں كويت سے آئے ہوئے زاہد الخليل نے كہا كہ كويتی زائرين بہت بڑی تعداد میں مشہد آتے ہیں ليكن یہاں اچھے اور مناسب ہوٹلوں كی كمی كی وجہ سے كافی مشكلات كا شكار ہوتے ہیں۔
727136

نظرات بینندگان
captcha