مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں بھارتی مسلمان طلباء كی شركت

IQNA

21:33 - January 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2063112

مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں بھارتی مسلمان طلباء كی شركت

قرآنی سرگرمياں گروپ: مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں بھارت كی نمائندگی محمد شاہد ندوی اور محمد نعيم الدين كررہے ہیں۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے شعبہ حفظ میں بھارت كی نمائندگی محمد شاہد ندوی كررہے ہیں اور قرائت كے شعبہ میں محمد نعيم الدين بھارت كی نمائندگی كریں گے۔
محمد شاہد ندوی جواہر لعل نہرو يونيورسٹی دہلی اور محمد نعيم الدين عثمانیہ يونيورسٹی حيدر آباد میں تعليم حاصل كررہے ہیں۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے شعبہ تعلقات عامہ كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كی كوششوں سے ان دونوں طلباء كا انتخاب عمل میں آيا اور اب یہ دونوں مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں بھارت كی نمائندگی كررہے ہیں۔
727278

نظرات بینندگان
captcha