امام رضا (ع) كی بارگاہ میں معروف مصری قاری ابو العينين شيعشع كی تلاوت

IQNA

21:33 - January 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2063113

امام رضا (ع) كی بارگاہ میں معروف مصری قاری ابو العينين شيعشع كی تلاوت

قرآنی سرگرمياں گروپ: مصر كے شيخ القراء اور معروف بين الاقوامی قاری قرآن ابو العينين شعيشع نے گذشتہ روز امام رضا علیہ السلام كی بارگاہ میں قرآن مجيد كی تلاوت كر كے شركاء كے قلوب كو نور قرآن سے منور كيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے مسلمان طلابء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جج كے فرائض انجام دينے والے معروف مصری قاری قرآن ابو العينين شيعشع نے گذشتہ روز امام رضا علیہ السلام كے حرم مطہر میں قرآن مجيد كی تلاوت كی۔ تلاوت قرآن مجيد كی اس محفل میں حرم مطہر كے متولی اور نمائندہ ولی فقیہ آيت اللہ عباس واعظ طبسی اور گورنر خراسان محمود صلاحی نے بھی شركت كی۔
امام رضا علیہ السلام كے حرم مطہر میں ہونے والی تقريب میں بہت سے بين الاقوامی قاری موجود تھے جنہوں نے اپنی دلنشين آواز میں قرآن مجيد كی تلاوت كی تقريب كے اختتام پر آيت اللہ عباس واعظ طبسی نے شيخ القراء ابو العينين شيعشع دے درخواست كی كہ تقريب كے آخر میں وہ قرآن مجيد كی تلاوت كریں چنانچہ ان كی اس خواہش كو پورا كرنے كے لیے ابو العينين شيعشع نے سورہ علق كی چند آيات كی تلاوت كی اور حاضرين كے قلوب كو قرآن مجيد كے نور سے منور كيا۔
727963

نظرات بینندگان
captcha