اسلامی سربراہی كانفرنس كی جانب سے قدس شريف میں مكانات اور مقدس مقامات كے انہدام كی مذمت

IQNA

اسلامی سربراہی كانفرنس كی جانب سے قدس شريف میں مكانات اور مقدس مقامات كے انہدام كی مذمت

21:32 - January 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2063115
بين الاقوامی گروپ: اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے اسرائيلی حكومت كی حكومت كرتے ہوئے قدس شريف كے سابقہ مفتی حاج امين الحسينی كے گھر كے انہدام كو بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسرائيلی حكومت نے قدس شريف كے علاقے شيخ جراح میں واقع سابقہ مفتی قدس شريف شيخ امين الحسينی كے گھر پر قبضہ كرليا ہے اور اب وہاں تعمير و مرمت كا سلسلہ شروع كرنا چاہتی ہے۔
اسرائيلی حكومت كے اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے كہا ہے كہ مكانات اور مقدس مقامات كو منہدم كرنا بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی ہے۔
عرب نيوز كی رپورٹ كے مطابق اكمل الدين احسان اوغلو نے تصريح كی كہ چوتھے جنيوا كنونشن كی بنياد پر غاصب صہيونی حكومت كو اجازت نہیں ہے كہ وہ مقدس مقامات يا لوگوں كی ملكيت پر قبضہ كركے انہیں منہدم كرے يا ان میں تبديلی كرے۔
727729

نظرات بینندگان
captcha