مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كرنے والے قاری دنيا كو وحدت كا پيغام دیں ، آيت اللہ واعظ طبسی

IQNA

21:31 - January 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2063117

مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كرنے والے قاری دنيا كو وحدت كا پيغام دیں ، آيت اللہ واعظ طبسی

قرآنی سرگرمياں گروپ: حرم امام رضا (ع) كے متولی آيت اللہ واعظ طبسی نے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كرنے والے طلباء سے اپيل كی ہے كہ وہ اسلام اور قرآن كے پيغام وحدت كو اسلامی اور عالمی معاشروں تك پہنچائیں۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حرم امام رضا علیہ السلام كے متولی اور نمائندہ ولی فقیہ آيت اللہ واعظ طبسی نے گذشتہ روز مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كرنے والے بعض طلباء كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا كہ عالمی معاشروں كے نام قرآن مجيد كا پيغام ، وحدت ، امن، سلامتی اور رواداری ہے تاكہ انسان اپنی صلاحيتوں كی روشنی میں آگے بڑھیں اور ايك دوسرے كے نزديك ہوں۔
انہوں نے كہا كہ قرآن مجيد وہ عظيم كتاب ہے جو انسان كو زندگی بسر كرنے كا سليقہ سكھاتی ہے اور انسان كی انفرادی و اجتماعی زندگی كے مختلف شعبوں میں سنہرے اصول پيش كرتی ہے۔
727867
نظرات بینندگان
captcha