بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں جاری مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے كا ابتدائی مرحلہ مكمل ہوگيا ہے اور چاليس ممالك كے طلباء میں سے دس طلباء فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
محمد سالم غزالی انڈونيشيا، الحارث ابراہيم احمد الكاشفی سوڈان، محمد خطيبی ايران، راشد حسين علی الحميصی اردن اور بدر الدين عبد الحكيم الورقانی ليبيا نے حفظ كے ميدان میں نماياں پوزيشن حاصل كی اور فائنل میں پہنچے جبكہ قرائت میں محمد توحر انڈونيشيا ، حامد ولیزاده ايران، سيد حميدالله هاشمی افغانستان، سيد ثمرالدين صمداف تاجيكستان اور علی فلاح خشان عراق فائنل میں پہنچے ہیں۔
ياد رہے كہ مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے صبا ایڈیٹوريم ہال مشہد مقدس میں منعقد ہورہے ہیں۔
728703