مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ مكمل

IQNA

14:19 - January 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2063662

مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ مكمل

قرٓانی سرگرمياں گروپ: قرائت اور حفظ قرآن مجيد كے شعبوں میں ۴۰ ممالك كے طلباء كے درميان ہونے والے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ مكمل ہوگيا ہے اور ۱۰ طلباء فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔



بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں جاری مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے كا ابتدائی مرحلہ مكمل ہوگيا ہے اور چاليس ممالك كے طلباء میں سے دس طلباء فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
محمد سالم غزالی انڈونيشيا، الحارث ابراہيم احمد الكاشفی سوڈان، محمد خطيبی ايران، راشد حسين علی الحميصی اردن اور بدر الدين عبد الحكيم الورقانی ليبيا نے حفظ كے ميدان میں نماياں پوزيشن حاصل كی اور فائنل میں پہنچے جبكہ قرائت میں محمد توحر انڈونيشيا ، حامد ولی‌زاده ايران، سيد حميدالله هاشمی افغانستان، سيد ثمرالدين صمداف تاجيكستان اور علی فلاح خشان ‌عراق فائنل میں پہنچے ہیں۔
ياد رہے كہ مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے صبا ایڈیٹوريم ہال مشہد مقدس میں منعقد ہورہے ہیں۔
728703

نظرات بینندگان
captcha