بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كچھ عرصہ پہلےقرآن مجيد كو آگ لگانے كی دھمكی ديكر پوری دنيا میں كشيدگی پھيلانے دنيا بھر كے مسلمانوں كے جذبات مجروح كرنے والے شدت پسند امريكی پادری ٹيری جونز نے ايك نيا شوشہ چھوڑا ہے اور اعلان كيا ہے كہ قرآن مجيد كے بارے میں عالمی ريفرنڈم كروائے گا!
MyFoxOrlando ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق بدنام زمانہ امريكی پادری آج ۱۳ جنوری كو ايك پريس كانفرنس میں اپنے نئے منصوبے كے بارے میں تفصيلات بيان كرے گا۔
ٹيری جونز نے كہا ہے كہ اس پروگرام كے نتيجہ میں مسلمانوں كو ثابت كرنا پڑے گا كہ قرآن ايك امن و سلامتی كی كتاب ہے۔
729169