بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جنيوا میں منعقد ہونے والے ان سيميناروں اور وركشاپس كے انتظامی معاملات كو مركزی مجلس مسلمين سوئٹزر لينڈ كے شعبہ تعلقات عامہ كے سربراہ اسكار برگامين انجام دیں گے۔
كويتی خبررساں ايجنسی KUNA كی رپورٹ كے مطابق ان وركشاپس میں نوجوانوں كو ان غلط تصورات اور غلط تعبيرات سے بچنے كی تعليم دی جائے گی جو مغربی میڈيا اسلام كے بارے میں پھيلانے كی كوشش كررہا ہے۔
اسلامو فوبيا كا مقابلہ كرنے كے لیے میڈيا كی سرگرمياں، انداز، طريقے اور صحافت كے بارے میں بھی بتايا جائے گا اور عالمی سطح پر اسلام كے بارے میں تبادلہ خيال كرنے كے لیے مسلمانوں كو تيار كرنے كے بارے میں بھی تعليم دی جائے گی۔
728899