بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی مسلم علماء كونسل كے نائب صدر آيت اللہ واعظ زادہ خراسانی نے معروف عالم دين شيخ يوسف القرضاوی كے نام اپنے خط میں التشيع فی افريقا نامی كتاب كی اشاعت پر شديد احتجاج كيا ہے۔
الغراف نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كی اشاعت كے بعد آيت اللہ واعظ زادہ خراسانی نے ايك خط میں شيخ يوسف القرضاوی سے مطالبہ كيا تھا كہ كتاب كی اشاعت سے قبل علماء كونسل كے علماء كی جانب سے اس كتاب كا جائزہ ليا جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے كہا ہے كہ اس كتاب كو تاليف كرنے والے افراد افريقا میں اہل تشيع كی خدمات سے ناواقف اور جاہل ہیں اور انہوں نے انتہائی گھٹيا زبان استعمال كرتے ہوئے شيعہ مسلمانوں پر الزامات اور تہمتیں لگائی ہیں۔
730142