بغير مقدمہ چلائے جيل، عاشورہ كے موقعہ پر بينر نصب كرنے كے جرم میں گرفتار سعودی شيعہ مسلمان ايك سال سے جيل كی سلاخوں كے پيچھے

IQNA

بغير مقدمہ چلائے جيل، عاشورہ كے موقعہ پر بينر نصب كرنے كے جرم میں گرفتار سعودی شيعہ مسلمان ايك سال سے جيل كی سلاخوں كے پيچھے

14:30 - January 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2065434
بين الاقوامی گروپ: سعودی شہر احساء سے گرفتار كیے جانے والے چھے سعودی شيعہ مسلمان ايك سال كا عرصہ گزرجانے كے باوجود ابھی تك مقدمہ چلائے جانے كا انتظار كررہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ سال محرم الحرام كے دوران بينر نصب كرنے كی وجہ سے احساء شہر كی پوليس نے چھے سعودی شيعہ مسلمانوں كو گرفتار كرليا تھا۔ ان كی گرفتاری كو ايك سال سے زيادہ كو عرصہ گزرچكا ہے ليكن ابھی تك پوليس نے انہیں مقدمہ چلائے بغير اپنے پاس ركھا ہوا ہے۔
راصد نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق تركی حيدر، محمد العلی، حسين يوسف الحربی، منتظر عيسى الهاشم، بسام علی علی العلی، عبد الخالق حسين الحسن و علی حسين صالح الحسن وہ نوجوان ہیں جنہیں گذشتہ سال پوليس نے بينر نصب كرنے كے جرم میں گرفتار كرليا تھا۔
ياد رہے كہ سعودی حكام شيعہ مسلمانوں كو مذہبی رسومات اور عبادات انجام دينےكی اجازت نہیں ديتے ہیں۔
730136


نظرات بینندگان
captcha