بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے آئيوری كوسٹ سے آئے ہوئے قاری قرآن واتار سيعد البصيری نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد نور اور روشنی ہے اور وہ تمام چيزیں جو انسان كو اپنی زندگی میں انجام دينا چاہیے وہ سب قرآن مجيد میں موجود ہیں باالفاظ ديگر تمام نيكياں قرآن مجيد ہی سے شروع ہوتی ہیں اور قرآن مجيد ہی پر ختم ہوتی ہیں۔
واتار سعيد البصيری سے جب پو چھا گيا كہ قرآن كی تلاوت كيوں كریں تو انہوں نے جواب ديا كہ یہ حقيقت ہم سب جانتے ہیں كہ ہم كامل نہیں ہیں اور سب ہی كی كوشش ہے كہ كامل بنیں اسلام نے كمال و ترقی كی جانب گامزن ہونے كے لیے جس كتاب كا تعارف كروايا ہے وہ یہی قرآن مجيد ہے لہذا ہمیں اس كی تلاوت جرور كرنا چاہیے۔
731905