مصری شيعوں كی صورت حال پر مجلس آل البيت كے سيكرٹری جنرل كا احتجاج

IQNA

8:06 - January 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2066444

مصری شيعوں كی صورت حال پر مجلس آل البيت كے سيكرٹری جنرل كا احتجاج

بين الاقوامی گروپ: مجلس آل البيت كے سيكرٹری جنرل محمد الدرينی نے مصر میں شيعوں پر بے جا پابنديوں اور بلاوجہ گرفتاريوں كے خلاف شديد احتجاج كيا ہے

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مجلس آل البيت مصر كے بانی اور مصری شيعہ رہنما محمد الدرينی نے كہا ہے كہ پوليس نے ۱۷ صوبوں میں شيعوں كو نشانہ بنايا ہوا ہے اور وہاں پر شيعوں كی بلاوجہ گرفتاريوں كا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے جامعۃ الازہر كے سربراہ شيخ احمد الطيب كے بيان كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اس وقت بہت سے شيعہ بلاوجہ جيل كی سلاخوں كے پيچھے ہیں اور ہم مصری حكومت سے مطالبہ كریں گے كہ وہ بلاوجہ شيعہ مسلمانوں كی گرفتاری اور انہیں تنگ كریں كی پاليسی كو چھوڑ كر شيخ احمد الطيب كے اس بيان كی طرف توجہ دے جس میں انہوں نے كہا تھا كہ مصر میں شيعہ سنی لڑائيوں اور فرقہ واريت كا خاتمہ ہونا چاہیے۔
732002

نظرات بینندگان
captcha