بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسين (ع) اور ان كے اصحاب باوفا كے چہلم كے موقعہ پر عراق سميت دنيا بھر سے لاكھوں عزادار پائے پيادہ كربلا آتے ہیں اور ان كے راستے میں لوگ كھانے اور پانی كی سبيلیں لگاتے اور زائرين كی خدمت كرتے ہیں۔ اس موقعہ پر عراق میں موجود چينی كمپنی كے ديگر ملازمين كے ساتھ ساتھ ايك چينی جوڑا بھی امام حسين (ع) كے زائرين كی خدمت كرنے والوں كے ساتھ شامل ہوكر عراقی شہر ناصریہ میں زائرين كے درميان پانی اور كھانا تقسيم كرنے میں مصروف ہے۔
دوسری طرف ايرانی قونصلیٹ نے خبردی ہے كہ اربعين امام حسين (ع) میں شركت كے لیے ہر روز پانچ سے سات ہزار ايرانی زائرين بھی بارڈر عبور كررہے ہیں اور عراقی حكومت سے اپيل كی ہےكہ وہ زائرين كی تعداد بڑھاكر ہر روز دس ہزار زائرين كردے۔
732792