امريكی رياست ٹيكساس میں تفسير قرآن كا مختصر تعليمی كورس

IQNA

امريكی رياست ٹيكساس میں تفسير قرآن كا مختصر تعليمی كورس

13:18 - January 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2067439
بين الاقوامی گروپ:امريكی رياست ٹيكساس كے معروف شہر ڈيلاس میں بينہ انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام رواں سال كے دوران قرآن مجيد كی تفسير كے مختصر تعليمی كورس كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امريكی رياست ٹيكساس كے شہر ڈيلاس میں منعقد ہونے والے تفسير قرآن مجيد كے مختصر كورس كے دوران عربی زبان كی تعليم بھی دی جائے گی۔
بينہ انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام منعقد كیے جانے والے اس تفسيری كورس میں بلاغت قرآن مجيد، احاديث كی روشنی میں تفسير قرآن مجيد اور روايتی تفسير كے بارے میں تفسيری مباحث پيش كی جائیں گی۔
بينہ انسٹی ٹيوٹ كی ترجمان ويب سائٹ www.bayyinah.com كی رپورٹ كے مطابق یہ تعليمی كورس ايك ماہ تك جاری رہے گا اور اس كا مقصد قرآن مجيد كے پيغام كا فروغ اور قرآنی تعليمات كو بہتر طور پر سمجھنے كی جانب ايك قدم ہے۔
ياد رہے كہ بينہ انسٹی ٹيوٹ كا قيام امريكی مسلمانوں كی جانب سے عمل میں لايا گيا ہے اور اب تك اس ادارے كی جانب سے مختلف تعليمی كورسز كا انعقاد كيا جاچكا ہے۔
732758

نظرات بینندگان
captcha