بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تيونس سے آئے ہوئے حافظ قرآن عبدالباری المھذبی نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلے مسلمان طلباء كے درميان تعلقات كے فروغ كا سبب بنیں گے جس كے نتيجہ میں اسلامی ممالك كے باہمی تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔
انہوں نے كہا كہ مسلمان طلباء كے بين الاقوامی مقابلے صرف ايران ہی نہیں بلكہ دنيا كے ديگر اسلامی ممالك میں بھيمنعقد ہونا چاہئیں۔
۲۱ سالہ تيونسی حافظ قرآن نابل يونيورسٹی تيونس میں ذرائع ابلاغ كے بارے میں تعليم حاصل كررہے ہیں اور پہلی مرتبہ عالمی سطح پر تيونس كی نمائندگی كا اعزاز حاصل كيا ہے۔
734483