بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كابل میں امام حسين علیہ السلام اور ان كے باوفا اصحاب كے چہلم كی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب كرتے ہوئے حجۃالاسلام و المسلمين سيد ثاراللہ ظہوری نے امام سجاد اور حضرت زينب كے خطبات پر روشنی ڈالی كہ كس طرح اسلام كی ان محسن ہستيوں نے اسلام كا لبادہ اوڑھے ہوئے اموی حكومت كو بے نقاب كيا اور اسلام كی حفاظت فرمائی۔ انہوں نے اپنے خطاب كے دوران عوام سے اپيل كی كہ ہميشہ بيداری كا مظاہرہ كریں تاكہ كسی شخص كو یہ جرئت نہ ہوكہ وہ ہمارے مقدسات كی توہين كرے يا ہمارے علماء كی طرف ميلی آنكھ سے ديكھے۔
صدائے افغان نيوز ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق امام حسين كے چہلم كے موقعہ پر ملك بھر میں میں مجالس عزا اور عزاداری كے جلوس برآمد ہوئے۔
736616