علامہ شيخ جواد مغنیہ كی مشہور زمانہ تفسير الكاشف نوجوان نسل كے لیے تحرير كی گئی

IQNA

12:40 - January 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2071717

علامہ شيخ جواد مغنیہ كی مشہور زمانہ تفسير الكاشف نوجوان نسل كے لیے تحرير كی گئی

بين الاقوامی گروپ: دنيائے تشيع كی مایہ ناز شخصيت علامہ شيخ جواد مغنیہ نے اپنی معروف تفسير الكاشف كو نئی نسل كے لیے تحرير كيا اسی لیے اس میں جديد مسائل كا حل پيش كيا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالم تشيع كی مایہ ناز شخصيت علامہ مغنیہ نے مختلف سياسی ، سماجی، كلامی اور فقہی موضوعات كے علاوہ قرآن مجيد كی تفاسير بھی تحرير كیں۔ تفيسر قرآن كے ميدان میں انہوں نے سات جلدوں پر مشتمل تفسير الكاشف تحرير كی اور ايك مختصر تفسير المبين بھی لكھی۔
علامہ مغنیہ نےتفسير الكاشف كو چار سال كے عرصہ میں پایہ تكميل كو پہنچايا انہوں نے تفسير كی تاليف كا مقصد عصر حاضر كے چيلنجز كا جواب دينا اور نئی نسل كو قانع كرنا قرار ديا۔ تفسير الكاشف میں علامہ مغنیہ كی روش یہ رہی ہے كہ سب سے پہلے قرآنی الفاظ كا معنی بيان ادبی لحاظ سے اس كا جائزہ ليتےہیں اور اس كے بعد آيت كا معنی اور تفسير پيش كرتے ہیں۔
736330
نظرات بینندگان
captcha