بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فرعون و قارون كی آمرانہ حكومت اور داستان حضرت موسی كا جائزہ لينے كے لیے برٹش اكیڈمی فار قرآنك اسٹديز اور لندن يونيورسٹی كے تعاون سے كوئين ميری كالج میں سورہ قصص كی تفسيری نشست كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ یہ نشست صبح نو بجے سے شام ساڑھے چھے بجے تك جاری رہے گی۔
IIDR ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اس تفسيری نشست میں سورہ قصص كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ ليا جائے گا اور یہ اس مسئلہ كے بارے میں بھی گفتگو ہوگی كے اللہ تعالی كے ارادے كے مقابلے میں كسی كوئی طاقت كچھ نہیں كرسكتی اورآمرانہ حكومتوں كا انجام سوائے نابودی كے كچھ نہیں ہوتا۔
ياد رہے كہ برٹش اكیڈمی فار قرآنك اسٹڈيز كی جانب سے ايك يا دو مہينہ بعد برطانیہ كے كسی ايك شہر میں اس قسم كی تعليمی وركشاپس منعقد ہوتی رہتی ہیں۔
737842