قرآن مجيد كی توہين پر مبنی اسرائيلی حكومت كا نيا اقدام،آيات قرآن پر مبنی ٹشوپيپر بازار میں آگئے

IQNA

قرآن مجيد كی توہين پر مبنی اسرائيلی حكومت كا نيا اقدام،آيات قرآن پر مبنی ٹشوپيپر بازار میں آگئے

13:56 - January 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2071841
بين الاقوامی گروپ: قرآن مجيد كے خلاف اسرائيلی حكومت كے اقدامات اب ايك نئے انداز میں سامنے آئے ہیں اور اسرائيل میں ايسے ٹشوپيپر استعمال كیے جارہے ہیں جن پر قرآن مجيد كی آيات پرنٹ ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تل ابيب میں واقع ايك ريسٹورنٹ میں ايسے تشوپيپر استعمال كیے جارہے ہیں جن پر مسجد النبی كی تصوير اور قرآن مجيد كی بعض آيات چھپی ہوئی ہیں۔
العرب ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كی توہين كے لیے تيار كیے جانے والے ان تشوپيپرز پر سورہ محمد كی ساتویں آيت جس میں جہاد كا حكم ديا گيا ہے چھاپی گئی ہے۔ صہيونيوں كی جانب سے وقتاً فوقتاً قرآن مجيد كی توہين كا ارتكاب كيا جاتا رہا ہے اور اس سے قبل شراب كی بوتلوں پر قرآن مجيد كی آيات تحرير كی گئیں تھیں يا انتہائی نازيبا و ناشائستہ مقامات پر قرآن مجيد كی آيات كندہ كردی گئی تھیں۔ ياد رہے كہ قرآن مجيد كو نشانہ بنانے كے علاوہ نابلس میں یہودی شدت پسندوں كی جانب سے مسجد كو بھی نذر آتش كيا جاچكا ہے۔
738016

نظرات بینندگان
captcha