بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس كے دورے پر آئے ہوئے عيسائی دانشور اينتھونی بارا نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوسی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ امام حسين علیہ السلام كے قيام كے اثرات دنيا بھر پر پڑے ہیں اور اس كی ايك زندہ مثال اسلامی جمہوریہ ايران كا انقلاب ہے۔
انہوں نے بتايا كہ وہ پچيس سال سے قلم اور صحافت كی دنيا سے وابستہ ہیں اور پندرہ كتابیں تحرير كرچكے ہیں ليكن امام حسين كے بارے میں ان كی كتاب ان كے لیے كسی سعادت سے كم نہیں ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ امام حسين ايك محبوب شخصيت ہیں اور ان كے بارے میں كتاب لكھنا ميرے لیے ايك فخر ہے۔
ياد رہے كہ اينتھونی بارا اپنی زوجہ كے ہمراہ ايران كے دورے پر ہیں اور پانچ سال سے حضرت زينب كے بارے میں كتاب لكھنے میں مصروف ہیں۔
737876