بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے قرٓان ریڈيو كے ڈائريكٹر محمد حسن محمد زادہ نے كہا كہ قرآن مجيد تمام مسلمانوں كی مشتركہ ميراث ہے اور اس مشتركہ محور كا اتباع امت مسلمہ كے اتحاد كا پيش خيمہ ہے۔
انہوں نے كہا كہ مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے ہر لحاظ سے گذشتہ مقابلوں كی نسبت اچھے رہے اور ثقافتی، مذہبی ،فنی اور ديگر پہلوؤں سے معاشرے پر اثر انداز ہوئے ہیں۔
ياد رہے كہ مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں چاليس سے زيادہ ممالك كے نمائندوں نے شركت كی تھی۔
738613