بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تفكر، تاريخ اور سياست میں فلاسفہ كا كردار كے عنوان سے آج ايك نشست پيرس كے اعلی تعليمی ادارے ای پی ايچ ای میں منعقد ہوگی۔ القدس يونيورسٹی فلسطين كے وائس چانسلر سری نسيبہ اس نشست سے خطاب كریں گے اور اسلامی تفكر و تاريخ كے علاوہ مسلمان فلاسفہ كے سياسی كردار اور خدمات كا جائزہ لیں گے۔
Saphirnews ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق القدس يونيورسٹی فلسطين كے وائس چانسلر سری نسيبہ اسلامی فلسفے اور اسلامی معيشت كے بارے میں آكسفورڈ يونيورسٹی ہارورڈ يونيورسٹی سے تعليم يافتہ ہے۔
ياد رہے كہ چند روز بعد اسی ادارے میں فلسطينيوں كے قومی و مذہبی تشخص كے بارے میں ايك نشست كا انعقاد كياجائے گا۔
738960