"عالمی خبروں میں اسلامی ذرائع ابلاغ كا كردار" كے عنوان سے كانفرنس

IQNA

"عالمی خبروں میں اسلامی ذرائع ابلاغ كا كردار" كے عنوان سے كانفرنس

14:34 - February 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2076221
بين االاقوامی گروپ: وزارت ثقافت اسلامی گائيدنس كے زير اہتمام عالمی سطح پر اسلامی ذرائع ابلاغ كے كردار كا جائزہ لينے كے لیے ۱۶ فروری كو ايك روزہ سيمينار كا انعقاد كيا جارہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آرٹ اينڈ كميونيكيشن انسٹی ٹيوٹ آف وزارت ثقافت و اسلامی گائیڈنس كے زير اہتمام اس بات كا جائزہ لينے كے لیے ايك سيمينار كا انعقاد كيا جارہا ہے كہ عالمی سطح پر اور عالمی خبروں كو پيش كرنے میں اسلامی ذرائع ابلاغ كس حد تك موثر كردار ادا كررہے ہیں۔
آرٹ اينڈ كميونيكيشن انسٹی ٹيوٹ كے شعبہ تحقيقاتی تعلقات كے سربراہ مصطفی اسد زادہ نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ اس سيمينار كا مقصد ايك طرف عالم اسلام كے ذرائع ابلاغ كے كمزور پہلووں كا جائزہ لينا ہے اور دوسری طرف كامياب اسلامی ذرائع ابلاغ كے تجربات كو ديگر مسلمانوں تك منتقل كرنا ہے۔
سيمينار میں شركت كے خواہشمند حضرات مندرجہ ذيل ای ميل ایڈريس پر ميل بھيج كر اپنے ناموں كا اندراج كرواسكتے ہیں۔
ertebatat@ricac.ac.ir
742448
نظرات بینندگان
captcha