بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اخوان المسلمين كے رہنما كمال الحلباوی نے نماز جمعہ میں رہبر انقلاب كی طرف سے اپنائے گئے موقف كو سراہتے ہوئے اس اميد كا اظہار كيا كہ خدا كرے كہ مصر میں بھی اسلامی جمہوریہ ايران جيسا نظام حكومت آئے اور یہاں كے عوام كو بھی محمود احمدی نژاد جيسا مخلص اور شجاع حكمران نصيب ہو۔
انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی كے خطاب كو حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ مصر میں اسلامی حكومت كی تشكيل مصری عوام كی ديرينہ خواہش ہے كے حصول كے لیے تمام سماجی طبقات سرگرم عمل ہیں۔
ياد رہے كہ نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای نے مصر اور تيونس میں اسلامی بيداری كے لہر كے بارے میں امت مسلمہ كے موقف پر روشنی ڈالی تھی جسے دنيا بھر میں امت مسلمہ كی جانب سے بہت زيادہ سراہا گيا ہے۔
743533