كيمبريج يونيورسٹی كی جانب سے تاريخ الاسلام كا جديد انسائيكلوپیڈيا شائع ہوكر منظر عام پر آگيا

IQNA

13:16 - February 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2077616

كيمبريج يونيورسٹی كی جانب سے تاريخ الاسلام كا جديد انسائيكلوپیڈيا شائع ہوكر منظر عام پر آگيا

بين الاقوامی گروپ: كيمبريج يونيورسٹی نے تاريخ اسلام كے بارے میں جديد انسائيكلو پیڈيا شائع كيا ہے جو اسلامك اسٹڈيز اور تاريخ اسلام كے ميدان میں ايك نيا اضافہ شمار ہورہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كيمبريج يونيورسٹی نے تاريخ اسلام كے بارے میں چھے جلدوں پر مشتمل نيا انسائيكلوپیڈيا شائع كيا ہے۔ انسائيكلو پیڈيا كی ہر جلد ۸۰۰ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ پہلی سے تيسری جلد میں تاريخ كے آغاز سے لےكر مشرق وسطی میں اسلامی حكومت كے قيام تك كے بارے میں گفتگو كی گئی ہے۔ چوتھی جلد میں اسلام كے آغاز سے لے كر اٹھارہویں صدی تك كے دوران اسلامی ثقافت كے بارے میں گفتگو كی گئی ہے اور اس میں عرفان، اسلامی قوانين، فارسی، عربی اور اردو ادب كے بارے میں مقالات شامل كیے گئے ہیں۔
اسلام ٹوڈے كی رپورٹ كے مطابق پانچویں جلد میں مغرب كے اسلاميی ممالك پر قبضے ، چھٹی جلد میں مسلمانوں كی مغرب كی جانب ہجرت اور يورپ كے ساتھ تعلقات اور اس قسم كے ديگر موضوعات كے بارے میں گفتگو كی گئی ہے۔
743352
نظرات بینندگان
captcha