جامعۃ المصطفی العالمیہ اور سرائيو يونيورسٹی كے درميان باہمی تعاون كا معاہدہ

IQNA

جامعۃ المصطفی العالمیہ اور سرائيو يونيورسٹی كے درميان باہمی تعاون كا معاہدہ

13:16 - February 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2077621
ادب و آرٹ گروپ: المصطفی انٹر نيشنل يونيورسٹی كے وفد كے بوسنيا ہرزگوينيا كے دورے كے دوران سرائيوو يونيورسٹی اور المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے درميان باہمی تعاون كا معاہدہ طے پاگيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بوسنيا گئے ہوئے جامعۃ المصطفی العالمیہ كے اعلی سطحی وفد نے بوسنيا كے علمی مراكز كا دورہ كيا اس دوران جامعۃ المصطفی العالمیہ اور سرائيوو يونيورسٹی كے درميان باہمی تعاون كا معادہ عمل میں آيا۔ معاہدے پر سرائيوو يونيورسٹی كے سربراہ فاروق چاكلاويتسا اور المصطفی انٹر نيشنل يونيورسٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين علی رضا اعرافی نے دستخط كیے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق دونوں يونيورسٹيوں كے درميان طے پانے والے معاہدے كے مطابق دونوں تعليمی اداروں كے درميان اساتيد واسٹوڈنٹس كا تبادلہ ، مشتركہ سيمينارز اور كانفرنسز كا انعقاد ، مختلف شارٹ كورسز اور كتابوں كا تبادلہ كيا جائے گا۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ اور سرائيوو يونيورسٹی كے درميان طے پانے والے معاہدے پر دستخط كے موقعہ پر اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير غلام رضا يوسفی بھی موجود تھے۔
743431
نظرات بینندگان
captcha