بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب اور عشرہ فجر كی مناسبت سے منعقد ہونے والا ہفتہ ثقافت سوڈان كے دارالحكومت خرطوم میں منايا جائے گا۔ ہفتہ ثقافت كا آغاز آج قصر الشباب و الاطفال میں ہوگا اور افتتاحی تقريب میں سوڈان كے وزير ثقافت يا ان كے نمائندے خطاب كریں گے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق افتتاحی تقريب میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير، قونصلر سميت سوڈان كی مختلف علمی ، سياسی، مذہبی اور ثقافتی شخصيات شركت كریں گی۔ہفتہ فلم، آرٹ وركشاپ اور ايرانی سينما كے بارے میں مختلف نشستیں بھی ہفتہ ثفاقت كے پروگراموں میں شامل ہیں۔
ياد رہے كہ اسلامی انقلاب كی ۳۲ویں سالگرہ كے موقعہ پر دنيا بھر میں جشن كی تقريبات منعقد كی جارہی ہیں اور سوڈان میں منايا جانے والا ہفتہ ثقافت بھی اسی سلسلہ كی ايك كڑی ہے۔
742182