اسلامی انقلاب اور اہم كاميابيوں كا تعارف كروانے كے لیے پريس كانفرنس

IQNA

13:18 - February 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2078397

اسلامی انقلاب اور اہم كاميابيوں كا تعارف كروانے كے لیے پريس كانفرنس

ادب و آرٹ گروپ: سوڈان كے دارالحكومت خرطوم میں موجود اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلر حجۃ الاسلام و المسلمين سيد حامد ملكوتی تبار نے پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے اسلامی انقلاب كی ۳۲ویں سالگرہ كی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام كی تفصيلات بتائیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق خرطوم میں موجود اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلر حجۃ الاسلام و المسلمين سيد حامد ملكوتی تبار نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق ركھنے والے افراد كو اسلامی انقلاب كی اہم كاميابيوں سے متعارف كروانے اور عشرہ فجر كے پروگراموں كی تفصيلات سے آگاہ كرنے كے لیے ايك پريس كانفرنس كا انعقاد كيا۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق پريس كانفرنس میں سوڈان كے تمام اخبارات، نيوز ايجنسی سونا اور ملك كے مختلف ٹی چينلز كے نمائندوں نے شركت كی۔ یہ پريس كانفرنس "العيدالثانی والثلاثين للانتصار الثوره الاسلاميه المباركه والعلاقات الايرانية السودانية" كے عنوان سے عالمی انجمن سوڈان دوستی كے ہال میں منعقد ہوئی اور پريس كانفرنس سے ايرانی قونصلر حجۃ الاسلام و المسلمين سيد حامد ملكوتی تبار اور اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير جواد ترك آبادی نے خطاب كيا۔
742174

نظرات بینندگان
captcha