مصر كے شيعہ دانشور كی جانب سے مصری عوام كے قيام كی حمايت كرنے پر حزب اللہ كا شكریہ

IQNA

مصر كے شيعہ دانشور كی جانب سے مصری عوام كے قيام كی حمايت كرنے پر حزب اللہ كا شكریہ

22:10 - February 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2078855
بين الاقوامی گروپ: مصر كے معروف شيعہ دانشور احمد راسم النفيس نے مصری عوام كے قيام كی حمايت كرنے پر حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصراللہ كا شكریہ ادا كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق معروف شيعہ دانشور احمد راسم النفيس نے اپنے خطاب كے دوران مصر كے انقلاب كی حمايت كرنے پر حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصراللہ كے خطاب كو قابل تحسين قرار ديتے ہوئے كہا كہ رہبر انقلاب آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ كے موقف كی تائيد ہے اور مصر كے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی كا موقف مصری عوام كے لیے بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے۔
انہوں نے كہا كہ مصر كے موجودہ نظام حكومت كی تاريخ گواہ ہے كہ یہ نظام ہمہ تن اسرائيل اور امريكہ كی خدمت میںمصروف رہا ہے اور عوام كی نظروں میں ايران كے اسلامی انقلاب يا شيعت كے پھيلاؤ كے خطرے كا بہانہ بناكر امريكہ اور اسرائيلی ايجنڈے پر عمل پيرارہا ہے۔
745314
نظرات بینندگان
captcha