انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹی اسلام آباد كے زير اہتمام جشن عيد ميلاد النبی

IQNA

انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹی اسلام آباد كے زير اہتمام جشن عيد ميلاد النبی

22:13 - February 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2078862
بين الاقوامی گروپ: انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹی اسلام آباد كے ذيلی ادارے دعوہ اكیڈمی كے زيراہتمام پانچ روزہ جشن عيد ميلاد النبی كی تقريبات چار ربيع الاول سے آٹھ ربيع الاول تك منعقد كی جائیں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹی اسلام آباد كے ذيلی ادارے دعوہ اكیڈمی كے زير اہتمام جشن عيد ميلاد النبی كی پانچ روزہ تقريبات فيصل مسجد اسلام آباد میں منعقد ہونگی۔جن میں رسول اكرم (ص) كی سيرت كی سيرت طيبہ كے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جائے گی اور آنحضرت (ص) كے عالمی پيغام امن كو اجاگر كيا جائے گا۔
دی نيوز كی رپورٹ كے مطابق پانچ روزہ جشن عيد ميلاد النبی كی تقريبات كے موقعہ پر كتابوں كی نمائش بھی لگائی جائے گی جس میں ملك بھر كے اہم ناشرين ۳۰ سے ۴۰ فيصد رعايت كے ساتھ كتابیں فروخت كے لیے پيش كریں گے۔
ان تقريبات میں اہم تقريب محفل نعت ہے جس میں ملك بھر كے معروف نعت خواں شريك ہونگے اور رسول اكرم(ص) كی شان میں نذرانہ عقيدت پيش كریں گے۔
744495

نظرات بینندگان
captcha