بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كی تعليم اور اسے اپنے سينوں میں محفوظ كرنا ہميشہ سے مسلمانوں كے نزديك ايك پسنديدہ عمل رہا ہے مسلمانوں كی اسی دلچسپی كو ديكھتے ہوئے Essex يونيورسٹی كی مسلمان تنظيم نے يونيورسٹی میں حفظ قرآن كا مقابلہ منعقد كروايا۔ حفظ قرآن مجيد كا یہ مقابلہ گذشتہ روز صبح كے وقت شروع ہوا اور ظہر كی اذان تك جاری رہا جس میں عمر كی قيد كے بغير افراد نے شركت كی اسی وجہ سے مقابلے میں تقريبا ہر عمر كے افراد ديكھنے میں آرہے تھے۔
Essexisoc ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق مقابلے میں شريك افراد كو قرآن مجيد كی دو سورتوں سورہ حشر يا سورہ سجدہ میں سے كسی ايك كو حفط كركے ججز كے سامنے سنانا تھا اور ججز نے حفظ كے ساتھ ساتھ شركاء كی تجويد اور عربی قواعد كی پابندی كا بھی جائزہ لينا تھا۔ مقابلے میں شركت اور كاميابی حاصل كرنے والے افراد كے ناموں كا اعلان آج يونيورسٹی میں ہونے والی اسلامی كانفرنس میں كيا جائے گا۔
746130