اسلامی سرمایہ كاری كے مستقبل كا جائزہ لينے كے لیے بحرين میں نشست

IQNA

اسلامی سرمایہ كاری كے مستقبل كا جائزہ لينے كے لیے بحرين میں نشست

13:33 - February 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2079438
بين الاقوامی گروپ:اسلامی سرمایہ كاری اور تجارت كے مستقبل كا جائزہ لينے كے لیے بينكوں، اقتصادی اداروں اور اقتصادی ماہرين كی مشتركہ نشست بحرين كے معروف ہوئل كراؤن پلازہ میں منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تجارت اور اسلامی سرمایہ كاری كے مستقبل كا جائزہ لينے كے لیے بحرين كے كراؤن پلازہ ہوٹل میں منعقد ہونے والی مشتركہ نشست كا اہتمام عالمی اسلامی اقتصادی آرگنائزيشن كی جانب سے كيا گيا تھا۔ نشست میں آرگنائزيشن كے سيكرٹری جنرل احمد فوزی عبدالرزاق اور ملائيشيا كے سفير سيد سلطان ادريس كے علاوہ مختلف بينكوں اور اقتصادی اداروں كے نمائندوں اور اقتصادی ماہرين نے شركت كی۔
Tradearabia.comكی رپورٹ كے مطابق نشست میں خصوصی خطاب الف بينك كے ايگزيكٹو ڈائريكٹر ڈاكٹر جميل الجارودی نے كيا اور انہوں نے اسلامی سرمایہ كاری اور اسلامی تجارت كو درپيش مشكلات اور چيلجنز پر روشنی ڈالی۔ خطاب كے بعد وہاں موجود ماہرين نے اسلامی سرمایہ كاری اور اسلامی تجارت كے مستقبل كے بارے میں تبادلہ خيال كيا۔
745346
نظرات بینندگان
captcha