متحدہ عرب امارات میں "راس الخيمہ" قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

متحدہ عرب امارات میں "راس الخيمہ" قرآنی مقابلوں كا آغاز

13:18 - February 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2080124
قرآنی سرگرمياں گروپ: متحدہ عرب امارات میں "راس الخيمہ ايوارڈ" قرآنی مقابلے ۱۴ فروری سے شروع ہوكر ۲۳ فروری تك جاری رہیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق راس الخيمہ ايوارڈ قرآنی مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ سلطان بن كائد القاسمی نے قرآنی مقابلوں كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلے حسن قرائت اور حفظ قرآن مجيد كے شعبوں میں منعقد ہونگے اور حفظ قرآن كے مقابلوں میں شركت كرنے والے افراد ۵ پارے ، ۱۰پارے، ۲۰ پارے اور مكمل قرآن مجيد كے درجوں میں شركت كرسكتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات كی سركاری نيوز ايجنسی وام كی رپورٹ كے مطابق سلطان بن كائد القاسمی نے بتايا كہ راس الخيمہ ايوارڈ قرآنی مقابلوں میں شركت كرنے كےلیے اب تك ۱۷۶ افراد اپنے ناموں كا اندراج كرواچكے ہیں جن میں ۷۷ خواتين بھی شامل ہیں۔ مقابلوں كے دوران مختلف اسلامی ممالك كی مذہبی شخصيات اور علماء مختلف مذہبی موضوعات اور قرآن مجيد كے بارے میں ليكچر دیں گے۔
746252
نظرات بینندگان
captcha