اسلامی انقلاب كی سالگرہ كے موقعہ پر قمر بنی ہاشم كلچرل گروپ كے ملائيشيا میں خصوصی پروگرام

IQNA

13:18 - February 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2080130

اسلامی انقلاب كی سالگرہ كے موقعہ پر قمر بنی ہاشم كلچرل گروپ كے ملائيشيا میں خصوصی پروگرام

ادب و آرٹ گروپ: قمر بنی ہاشم كلچرل گروپ نے عشرہ فجر كی مناسبت سے ملائيشيا میں مختلف ثقافتی و مذہبی پروگراموں كا انعقاد كيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب كی ۳۲ویں سالگرہ كے پرمسرت موقعہ پر معروف كلچرل گروپ قمر بنی ہاشم نے ملائيشيا میں اپنے فن كا مظاہرہ كيا۔ قمر بنی ہاشم كلچرل گروپ كے سربراہ يحيی ابطحی نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ گروپ كی جانب سے عشرہ فجر كی مناسبت سے تواشيخ ، قرائت قرآن اور نمائش كا مظاہرہ كيا گيا۔
يحيی ابطحی نے گروپ كی سرگرميوں كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا قمر بنی ہاشم كلچرل گروپ گذشتہ اٹھارہ سال سے مختلف پروگرام كررہا ہے اور اب تك ايران سميت مختلف ممالك میں دو ہزار سے زائد پروگرام منعقد كیے جاچكے ہیں۔
رپورٹ كے مطابق قمر بنی ہاشم كلچرل گروپ نے عشرہ فجر كے دوران اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے سميت ملائيشيا میں واقع ايرانين اسكولز اور مختلف ثقافتی سنٹرز میں اپنے پروگرامز كا انعقاد كيا۔
746160
نظرات بینندگان
captcha