بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق "سينيگال میں اسلام" كے عنوان سے ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے ۔ یہ نشست سينيگال كے دارالحكومت ڈاكار میں منعقد ہوگی اور اس میں ولنديزی اسكالر كی جانب سے كی جانے والی تحقيقات كے بارے میں گفتگو كی جائے گی۔
Walf.sn ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق نشست كا اہتمام ہالينڈ كے سفارت خانے كی طرف سے كيا گيا ہے اور اس نشست میں سينيگال میں معاشرتی سطح پر اسلام كے كردار كا جائزہ ليا جائے گا اور اس موقعہ پر تحقيقات كے نتائج پر مشتمل ايك كتابچہ بھی شركاء كے درميان تقسيم كيا جائے گا۔
ياد رہے كہ اسلام كے بارے میں سينيگالی اور ولنديزی اسكالر كی تحقيقات كا محور سياست ، اقتصاد اور اسلامی شخصيات رہی ہیں۔
746879