النور سنٹر قطر كے زير اہتمام حفظ اور تجويد قرآن كی كلاسز

IQNA

النور سنٹر قطر كے زير اہتمام حفظ اور تجويد قرآن كی كلاسز

13:54 - February 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2080784
قرآنی سرگرمياں گروپ: النور قرآن سنٹر قطر كی جانب سے حفظ اور تجويد قرآن كا ساتواں سہ ماہی كورس ۱۵ فروری سے شروع كيا جارہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وزارت اوقاف قطر كی جانب سے قائم كیے جانے والے النور قرآن سنٹر كی جانب سے اب تك حفظ اور علوم قرآن سے آشنائی كے چھے شارٹ كورسز منعقد كیے جاچكے ہیں اور ساتواں سہ ماہی كورس ۱۵ فروری سے شورع كيا جارہا ہے۔
روزنامہ الشرق قطر كی رپورٹ كے مطابق النور قرآن سنٹر كے دروس كی ناظر ردينہ قنوت نے النور قراان سنٹر كے اہداف كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايك ايسی قرآنی اور اسلامی نسل كو پروان چڑھانا ہمارا مقصد ہے جو جو اپنے دين كے ساتھ ساتھ دنيا كے لیے بھی كوشش كریں اور ہمارے یہاں تعليم حاصل كرنے والے افراد جب كورس مكمل كرليتے ہیں تو انہیں قرآن مجيد كے بارے میں تعليم كا ڈپلومہ ديا جاتا ہے اور ابھی حال ہی میں قرآن سنٹر سے تعليم مكمل كرنے والی خواتين كو بھی دپلومہ ديا گيا ہے۔
746454

نظرات بینندگان
captcha