بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق يوكرائن میں فارسی اور ايرانيات كے بارے میں جابر توثيق كی كتاب اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے ذيلی ادارے الھدی انٹرنيشنل پبلی كيشنز كی جانب سے شائع ہوكر منظر عام پر آگئی ہے۔ جابر توثيق نے كتاب كو دو حضوں میں تحرير كيا ہے اور پہلے حصے میں يوكران میں ايران اسٹڈيز كے بارے میں گفتگو كی ہے اور دوسرے حصے میں يوكرائن میں فارسی زبان كے بارے میں جائزہ ليا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزشن كی رپورٹ كے مطابق مجموعی طور پر جابر توثيق نے كتاب میں جن موضوعات كے بارےمیں قلم اٹھايا ہے ان میں يوكرائن میں ايران كے بارے میں شرق شناسی كی تاريخ اور ايرانيات و مشرقيات كے متعلقہ اداروں كے تعارف كے علاوہ فارسی زبان كے مختلف پہلو شامل ہیں۔
748201