عشرہ فجر كا خصوصی جريدہ"پارسيان" آرمينيا میں شائع ہوكر منظر عام پر آگيا

IQNA

عشرہ فجر كا خصوصی جريدہ"پارسيان" آرمينيا میں شائع ہوكر منظر عام پر آگيا

23:14 - February 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2082274
ادب و آرٹ گروپ: ايروان میں واقع اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كی جانب سے اسلامی جمہوریہ ايران كے اسلامی انقلاب كی ۳۲ویں سالگرہ كے موقعہ پر "پارسيان" كے عنوان سے خصوصی جريدہ شائع كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق دنيا بھر میں موجود اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانوں اور كلچرل ہاؤسز كی طرف سے سارا ثقافتی سرگرميوں كا سلسلہ جاری رہتا ہے ليكن اسلامی انقلاب كی سالگرہ كا وقت نزديك ہوتے ہی ان سرگرميوں میں تيزی آجاتی ہے۔ اسی سلسلہ میں آرمينيا كے دارالحكومت ايروان میں واقع اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كی جانب سے خصوصی جريدے پارسيان كا گيارہواں شمارہ منظر عام پر آگيا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن شعبہ آرمينيا كی رپورٹ كے مطابق ۱۲۰ صفحات پر مشتمل یہ جريدہ فارسی اور آرمينيائی زبانوں پر مشتمل ہے اور اسے علم و ادب دوست طبقہ میں قدر كی نگاہ سے ديكھا جاتا ہے۔
748178
نظرات بینندگان
captcha