بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب كی ۳۲ویں سالگرہ كے موقعہ پر لبنان كے دارالحكومت بيروت میں منعقد ہونے والی تقريب سے اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلر جنرل محمد حسين رئيس زادہ نے خطاب كرتے ہوئے كہا اس سال اسلامی انقلاب كی سالگرہ ماضی كی نسبت ذرا مختلف تھی كيونكہ اس سال اسلامی انقلاب كی سالگرہ والے دن ہی مصری عوام اپنے ديرينہ مطالبے میں كامياب ہوگئے۔
انہوں نے كہا كہ اسلامی انقلاب كا ماضی اس بات كا گواہ ہے كہ اسلامی انقلاب روز بروز ترقی كی منازل طے كررہا ہے اور علاقے میں استكباری طاقتیںروز بروز ذلت و رسوائی اور ہزيمت اٹھارہی ہیں۔
747614