مسلم يونين كينیڈا كے زير اہتمام رياست برٹش كليمبيا میں قرآنی مقابلے كا اہتمام

IQNA

18:14 - February 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2082471

مسلم يونين كينیڈا كے زير اہتمام رياست برٹش كليمبيا میں قرآنی مقابلے كا اہتمام

قرآنی سرگرمياں گروپ: مسلم يونين كينیڈا اور اسلامی معلومات سنٹر كے زير اہتمام اپريل میں دسویں قرآنی مقابلوں كا انعقاد كيا جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ۱۵ ۱۶ اپريل كو مسلم يونين كينیڈا اور اسلامی معلومات سنٹر كے باہمی تعاون سے كينیڈا كی رياست برٹش كلمبيا میں منعقد ہوگا۔ قرآنی مقابلہ دو مرحلوں میں منعقد كيا جائے گا اور ابتدائی مقابلے ۱۵ اور ۱۶ اپريل كو جبكہ ان مقابلوں میں منتخب ہونے والے افراد كے درميان فائنل مقابلے ۲۱ اپريل كو منعقد ہونگے۔
برٹش كلمبيا رياست كے مسلمانوں كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق دسویں قرآنی مقابلے مختلف شعبوں میں منعقد ہونگے اور اسی لحاظ سے مختلف سن سے تعلق ركھنے والے افراد شركت كرسكتے ہی۔ ياد رہے كہ مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو تعريفی اسناد اور نفيس انعامات سے نوازا جائے گا۔
749021
نظرات بینندگان
captcha