امريكی رياست كولوراڈو میں اسلامی ثقافتی سنٹر كا قيام

IQNA

امريكی رياست كولوراڈو میں اسلامی ثقافتی سنٹر كا قيام

18:11 - February 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2082480
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست كولوراڈو كے شہر بولڈر كا اسلامی ثقافتی سنٹر رياست میں ايك اسلامی ثقافتی كمپلكس بنانے كے لیے كوشاں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بولڈر شہر میں وقع اسلامی ثقافتی سنٹر كی جانب سے مسلمانوں سے عطيات اكٹھے كیے جارہے ہیں تاكہ رياست كولوراڈو میں ايك نياثقافتی و اسلامی كمپلكس تعمير كيا جائے جس میں مسجد ، اسلامی اسكول، مغربی اور اسلامی اسٹڈيز ڈيپارٹمنٹ اور نوجوانوں كے لیے ورزش كی سہولت موجود ہو۔
Dailycamera ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق كولوراڈورياست كے مسلمانوں كی تنظيم كے ترجمان تاج الشہيد نے نئے ثقافتی و اسلامی كمپلكس كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ بولڈر شہر میں ۳۰۰ سے زائد مسلمان خاندان آباد ہیں جبكہ ۱۹۷۰ میں تعمير ہونے والی مسجد میں صرف ۹۰ افرد كے نماز پڑھنے كی گنجائش ہےلہذا مسلمانوں كی آبادی كو ديكھتے ہوئے كمپلكس كی تعمير بہت ضروری ہے۔ انہوں نے بتايا كہ رياست كے مسلمان كمپلكس كی تعمير كے لیے لوگوں سے عطيات اكٹھے كرنے میں مصروف ہیں۔
748520
نظرات بینندگان
captcha