بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ہدوستان كے دارالحكومت نيودہلی میں واقع اسلامی ثقافتی سنٹر كے زير اہتمام منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے ہندوستان كے معروف عالم دين مولانا محمد فرقان قاسمی نے كہا كہ استكباری طاقتیں اسلام اور ايران كے اسلامی انقلاب كو نابود كرنا چاہتی ہیں ليكن یہ انقلاب قومی عزم اور انقلابی اقدار كی روشنی میں ترقی كی منازل طے كرتا رہے گا اور دشمن كی تمام سازشوں كا ڈٹ كر مقابلہ كرتا رہے گا۔
الكوثر ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق مولانا محمد فرقان قاسمی نے كہا كہ اس وقت ايران كی مسلمان عوام میں اسلامی بيداری اپنے عروج پر ہے اوریہی بيداری كی لہر اب مسلمان ممالك میں بھی پہنچ رہی ہے۔
749836