اسلامی بيداری كی تحريك قرآن مجيد كی پيروی كركے ہی كامياب ہوسكتی ہے، احمد الزين

IQNA

22:52 - February 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2083513

اسلامی بيداری كی تحريك قرآن مجيد كی پيروی كركے ہی كامياب ہوسكتی ہے، احمد الزين

بين الاقوامی گروپ: لبنانی علماء كی تنظيم كے سربراہ احمد الزين نے كہا ہے كہ امت مسلمہ كے مسائل كے حل كا پہلا قدم امت كی بيداری ہے اور بيداری كی تحريك صرف اسلامی اقدار كی پيروی اور قرآنی تعليمات پر عمل پيرا ہوكر ہی كامياب ہوسكتی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبرساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق انٹرنيشنل وحدت كانفرنس میں شريك لبنانی علماء كی تنظيم كے سربراہ احمد الزين امت مسلمہ كی وحدت كے سلسلہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كی خدمات كو سراہتے ہوئے كہا دنيائے اسلام پر سستی كے بادل چھائے ہوئے ہیں جو اب بعض ممالك میں بيداری كے لہر شروع ہونے كے بعد چھٹنے لگے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ اس وقت دنيا میں مسلمانوں كی تعداد ايك ارب تيس كروڑ سے زائد ہے ليكن جب قدس شريف میں كوئی عورت "يا للمسلمين" "اے مسلمانو!" كی صدا بلند كرتی ہے اور كوئی اس كی آواز پرلبيك نہیں كہتا تو یہ بہت غم انگيز صورت حال كی علامت ہے۔ اور یہ مشكل صرف امت مسلمہ كی وحدت ہی كے سائے میں حل ہوسكتے ہیں۔
750428

نظرات بینندگان
captcha